مزید پڑھیں

ہم خلافت کے سلطان نصیر کس طرح بن سکتے ہیں؟

قارئین کرام! یہ سنت الہٰی ہے کہ جب دنیا میں بےایمانی اور گناہ بڑھ جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اپنے ایک خاص بندے کو بطور نبی دنیا میں مبعوث فرماتا ہے، تا وہ بھٹکے  ہوئے لوگوں کو اللہ کی طرف بلاوے۔ اور انبیاء کی جماعتوں کا aللہ تعالیٰ کے ساتھ یہ دستور رہا ہے کہ ان پر دو طرح کی ترقیات آتی ہیں: پہلی تو روحانی ترقی ہوتی ہے اور مخالفین کا اس وقت زور ہوتا ہے۔ دوسری ترقی وہ ہے جس میں دین ظاہری طور پر بھی ترقی حاصل کرتا ہے اور دشمن نیست و نابود ہو جاتے ہیں۔ اس سنت کی روشنی میں چودہ سو سال قبل جب دنیا میں گناہ بڑھ گئے اور تاریکی اپنے عروج پر تھی، تب اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو دنیا کی اصلاح کے لیے مبعوث کیا۔ اور پھر آپ کے بعد آپ کے ظل و بروز حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود (علیہ السلام) کو۔

 پھر انبیاء کے گزر جانے کے بعد جب تاریکی اور دکھ نمایاں ہونے لگتے ہیں تو اللہ اپنے وعدہ کے مطابق خلافت کو قائم کرتا ہے۔ چنانچہ اسی وعدہ کو پورا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ میں خلافت کا آغاز 27 مئی 1908 کو کیا۔

سورة النور کی آیت 56 پر غور کرنے سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ خلافت کی یہ انمول برکت خود اللہ تعالیٰ کے حضور سے انسانوں کو عطا ہوتی ہے۔  چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:

وَعَدَ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمۡ وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَیَسۡتَخۡلِفَنَّہُمۡ فِی الۡاَرۡضِ کَمَا اسۡتَخۡلَفَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ 

  ترجمہ: اللہ نے تم میں سے ایمان لانے والوں اور مناسب حال عمل کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کو زمین میں ضرور خلیفہ بنا دیگا جس طرح ان سے پہلے لوگوں کو خلیفہ بنا دیا تھا۔ (سورۃ النور، آیت 56) 

خلیفۂ وقت ہمارے لیے بمنزلہ دل ہیں۔ جیسے دل کے بغیر جسم مردہ  ہوتا ہے  ویسے ہی خلافت کے بغیر جماعت کا وجود  نہیں۔ اور اس الہٰی نظام کے ہم تب تک سلطان نصیر نہیں بن سکتے جب تک ہم اس سے وابستہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے والے نہ بنیں۔

ایک ذمہ داری جس کو پورا کرنا ہم احمدیوں کا فرض ہے وہ ہے خلافت کے لیے دعا کرنا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ:

’’تمہارے بہترین سردار وہ ہیں جن سے تم محبت کرتے ہو اور وہ تم سے محبت کرتے ہیں۔ تم ان کے لیے دعا کرتے ہو اور وہ تمہارے لیے دعائیں کرتے ہیں۔‘‘

(صحیح مسلم)

خلیفۂ وقت کی جماعت کے لیے محبت کے نظارے تو ہم دن رات دیکھتے ہیں۔ ہمیں ساتھ یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ہمارے دلوں میں خلافت کے لیے کتنی محبت ہے۔ پھر ہی ہم خلیفۂ وقت کی جو  جماعت کے لیے دعائیں ہیں ان سے ہمیشہ مستفیض ہوتے رہیں گے۔ مگر  اس کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ جائزہ بھی لینا چاہیے کہ کیا ہم خلافت کے لیے  کما حقّہٗ دعائیں  کرنے والے ہیں یا نہیں؟ 

حضرت مسیحِ موعود (علیہ السلام) خلافت کی عظیم نعمت کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ: 

’’سو اسی غرض سے خدا تعالیٰ نے خلافت کو تجویز کیا، تا دنیا کبھی اور کسی زمانہ میں برکات رسالت سے محروم نہ رہے۔‘‘

(شہادت القرآن ، روحانی خزائن جلد 6، صفحه 353)

 پس خلافت کے لیے ہماری زبانیں ہمیشہ تر رہنی چاہیئں۔ 

ہمیں بحیثیت احمدی ہونے کے اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کرنا چاہیے کے اس نے ہمیں خلافت کی انمول اور بے مثال نعمت سے نوازا ہے۔ حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ عنہ اس کے متعلق فرماتے ہیں کہ:

’’ تمہارے تمام ارادے اور خواہشیں مردہ ہوں اور تم اپنے آپ کو امام کے ساتھ ایسا وابستہ کرو جیسے گاڑیاں انجن کے ساتھ۔ اور پھر ہر روز دیکھو کہ ظلمت سے نکلتے ہو یا نہیں… تیرہ سو برس کے بعد یہ زمانہ ملا ہے اور آئندہ یہ زمانہ قیامت تک نہیں آسکتا پس اس نعمت کا شکر کرو کیونکہ شکر کرنے پر ازدیاد نعمت ہوتا ہے‘‘ 

(خطبات نور،صفحہ 131)

پھر خلافت کی اطاعت اور خلیفۂ وقت کے ارشادات کو سننا اور ان پر عمل کرنا بھی ہماری ذمہ داریوں میں سے اہم ذمہ داری ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا کہنے کی تلقین کی ہے۔ اطاعت کی طرف پہلا قدم سننا ہے کیونکہ اگر ایک شخص سنے گا ہی نہیں تو وہ اطاعت کس طرح کرے گا؟ اس لیے ہم پر یہ لازم ہے کہ ہم خلیفۂ وقت کے خطبات اور تقاریر کو غور و فکر کے ساتھ سنیں اور ان پر عمل کرنے کی بھی بھر پور کوشش کریں۔ چنانچہ اس ضمن میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ:

پھر خلافت کی اطاعت اور خلیفۂ وقت کے ارشادات کو سننا اور ان  پر عمل کرنا بھی ہماری ذمہ داریوں میں سے اہم ذمہ داری ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا کہنے کی تلقین کی ہے۔ اطاعت کی طرف پہلا قدم سننا ہے  کیونکہ اگر ایک شخص سنے گا ہی نہیں تو وہ اطاعت کس طرح کرے گا؟ اس لیے ہم پر یہ لازم ہے کہ ہم خلیفۂ وقت کے خطبات اور تقاریر کو غور و فکر کے ساتھ سنیں اور ان پر عمل کرنے کی بھی بھر پور کوشش کریں۔  چنانچہ اس ضمن میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ:

’’تمہارا فرض ہے کہ جب بھی تمہارے کانوں میں خدا تعالیٰ کے رسول کی آواز آئے ۔ تم فوراً اس پر لبیک کہو اور اس کی تکمیل کے لیے دوڑ پڑو کے اس میں تمہاری ترقی کا راز مضمر ہے۔…  یہی حکم اپنے درجہ کے مطابق خلیفہ رسول اللہ پر بھی چسپاں ہوتا ہے اور اس کی آواز پر جمع ہونا بھی ضروری ہوتا ہے‘‘ 

(تفسیر کبیر جلد ششم صفحہ 409 تا 408 )

نظام جماعت کی اطاعت بھی ایک ایسی ذمہ داری ہے جس سے ہم خلافت کے سلطان نصیر بننے والے ہوں گے۔نظام جماعت کی اطاعت کے ذریعہ سے ہم کس طرح اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے ہیں، اس کے بارے میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں کہ :

’’لوگ تو یہ کہہ دیتے ہیں کہ ہم خلیفہ کی اطاعت سے باہر نہیں ہیں مکمل طور پر اطاعت میں ہیں ، ہر حکم ماننے کو تیار ہیں ۔ مگر فلاں عہدیدار یا فلاں امیر میں فلاں فلاں نقص ہے اس کی اطاعت ہم نہیں کر سکتے۔ تو خلیفہ وقت کی اطاعت اسی صورت میں ہے جب نظام کے ہر عہدیدار کی اطاعت ہے ۔ اور تب ہی اللہ کے رسول کی اور اللّٰہ کی اطاعت ہے۔‘‘ 

(خطبہ جمعہ 2004 دسمبر 31)

آخر میں میری یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی معنوں میں خلافت کا سلطان نصیر بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین